ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بچے کی پیدائش

ہفتہ اکتوبر 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کو جنم دینے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پرواز کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی جب کہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کےلئے سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز کی ٹیم ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کے قوائد و ضوابط کے تحت حاملہ خاتون کو طیارے میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تاہم اس کے باوجود کینیڈا سے کراچی آنے والی پرواز میں حاملہ خاتون کو سفر کی اجازت اور دوران پرواز بچے کی پیدائش سول ایوی ایشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :