Live Updates

عمران خان توہین عدالت کیس، تفصیلی فیصلہ جاری، عمران خان نے ”شرمناک“ کا لفظ دوسرے سیاق و سباق میں استعمال کیا: عدالت

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2013ء) سپریم کورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں اور عوامی شخصیات کو اپنے الفاظ میں بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے، عمران خان کی جانب سے شرمناک دوسرے سیاق و سباق میں استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جسٹس انور ظہیر جمالی کی جانب سے تحریر کئے گئے 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی شخصیات کو عوام کے سامنے اپنے آپ کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے اس لئے انہیں اپنے الفاظ میں بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ”شرمناک“ کا لفظ دوسرے سیاق و سباق میں استعمال کیا تاہم عدلیہ نے عمران خان کے اس لفظ کو ہتک آمیز جانا ، عمران خان نے انتخابی افسران کی ذمہ داریوں سے متعلق لفظ ادا کئے اور عمران خان کی یہ وضاحت قابل قبول ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کو شک کا فائدہ ملنا چاہئے تھا جبکہ عدالت کے سامنے عمران خان کا رویہ عدلیہ کے وقار کے منافی نہیں تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات