وزیراعظم چوہدری عبدالمجید آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے جال بچھا رہے ہیں‘تعظیم بیگم، اب چیئرمین بلاول بھٹو تین رنگ کا علم لے کر میدان میں نکلا ہے تو فتح انشاء اللہ پیپلزپارٹی کی ہو گی

منگل 5 نومبر 2013 14:43

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5نومبر 2013ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری تعظیم بیگم کادورہ مظفرآباد ،وزراء حکومت سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیراطلاعات سید بازل علی نقوی کے چھوٹے بھائی کے دعوت ولیمہ تقریب میں شرکت ۔تفصیلات کے مطابق پی پی راہنما جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین میرپور تعظیم بیگم نے اپنے دورہ مظفرآباد میں وزراء حکومت چوہدری لطیف اکبر ،وزیربرقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،وزیرہاوئسنگ وپلاننگ چوہدری پرویز اشرف اور میڈیاایڈوائزر شوکت جاوید میر سے ملاقات کی اور پارٹی سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے وزیرجنگلات جاوید ایوب سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران سے ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے وزیراطلاعات سید بازل علی نقوی کے چھوٹے بھائی کے دعوت ولیمہ تقریب میں شرکت کی اور اسے شادی کی مبارکباد دی میرپور میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تعظیم بیگم نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید صحیح معنوں میں شہید محترمہ بینظیر کے نظریات کے مطابق آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے جال بچھا رہے ہیں جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادکشمیر کے اندر میڈیکل کالج او ریونیورسٹیوں ،خواتین یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی کی بنیاد رکھ کر تاریخی اقدامات کیے جس پر آزادکشمیر کے عوام تاعمر انہیں یاد کریں گے یہی ذولفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار کی ترجمانی ہے اب چیئرمین بلاول بھٹو تین رنگ کا علم لے کر میدان میں نکلا ہے تو فتح انشاء اللہ پیپلزپارٹی کی ہو گی ہم پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔