وزیراعظم کی سربراہی میں توانائی بحران اجلاس

جمعرات 7 نومبر 2013 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے گردشی قرضہ نہ بڑھے۔اسلام آباد میں توانائی کے معاملے پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت میں وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے قلیل مدتی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کے ترسیلی نقصانات کم کرنے کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ وزارت تیل و گیس اور وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کی درآمد سے موجودہ گیس لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ ایل این جی کی درآمد آئندہ سال سے شروع ہو جائے گی اور اس کے لیے شفاف طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :