ناراض بلوچ قومی دھارے میں واپس آجائیں حکومت کسی سے انتقام لینا نہیں چاہتی، وزیراعظم نواز شریف

جمعہ 8 نومبر 2013 15:20

آواران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8نومبر 2013ء) وزیراعظم نواز شریف نے ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کسی سے بھی انتقام لینے کا ارادہ نہیں۔ بلوچستان میں زلزلے تباہ ہونے والے ضلع آواران میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد متاثرین اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیرنواز شریف نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ ملکی قافلے ميں شامل ہو جائیں اور ہمارے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لیں، حکومت کا کسی سے بھی انتقام لینے کا ارادہ نہیں۔

وزیر اعظم نوزشریف نے ضلع آواران کو ماڈل ضلع بنانے کا بھی اعلان کیا اور حکام کا ہدایت کی کہ ضلع آواران کسی بھی صورت لاہور اور کراچی سے کم نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ جو لوگ متاثر ہوئے ہیں انہیں دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کیا جائے، بحالی کا کام وزیر اعلی بلوچستان کو سونپا ہے اور چاہتے ہیں کہ متاثرین کے گھروں کی تکمیل جلد از جلد ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آواران میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی تاکہ لوگوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی ملک سکے۔ وزیر اعظم نے زلزلے میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کی مشکلات کو کسی حد تک کم کرنے لیے جاں بحق ہونے والے افراد کو 5 ، 5 لاکھ جب کہ زخمیوں کو ڈیرھ لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :