مشرف غداری کیس، حکومت نے خصوصی عدالت قائم کر دی، خصوصی عدالت کے سربراہ سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب ہوں‌گے

منگل 19 نومبر 2013 21:37

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2013ء) حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے خصوصی عدالت قائم کر دی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کیس کیلئے 3 ججوں‌کے ناموں‌کی منظوری دے دی ہے ، دہشتگردی کی اس خصوصی عدالت کے سربراہ سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس فیصل عرب ہوں گے، دیگر ارکان میں بلوچستان ہائیکورٹ کی خاتون جج سیدہ طاہرہ شفقت، پنجاب ہائیکورٹ کے جج جسٹس یاور علی پر مشتمل ہو گی، یہ عدالت جمعرات سے کیس کی سماعت کرے گی جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تینوں جج اس سے قبل بھی دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں‌میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔