سندھ ہائیکورٹ ،پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے خصوصی بنچ کی تشکیل

پیر 2 دسمبر 2013 20:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2013ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے ،جو 9دسمبر کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کریگا ۔