خواتین پر تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے ۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن ،خواتین اوربچوں کویکساں حقوق دیناہوں گے ، کانفرنس سے خطاب

جمعرات 5 دسمبر 2013 20:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2013ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کی روک تھا م کیلئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں امریکہ کے پاکستان میں سفیررچرڈاولسن نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ شامل نہ ہوں ، کوئی بھی جدو جہد کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔ رچرڈاولس نے کہاکہ خواتین اوربچوں کویکساں حقوق دیناہوں گے۔

متعلقہ عنوان :