عبدالقادر ملا کی پھانسی ،پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج

جمعہ 13 دسمبر 2013 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر۔2013ء) بنگلادیشی رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ملتان کے معصوم شاہ روڈ پر جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔بہاولنگر کے بہاولی چوک پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں بھی عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج کیا گیا۔جھنگ اور چیچہ وطنی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے عبدالقادرملا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ٹنڈوالہٰ یار کے لیاقت گیٹ پر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔مردان پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی کے تحت احتجاج کیا گیا۔مانسہرہ میں مرکزی چوک پر جماعت اسلامی کے تحت مظاہرہ ہوا۔