ووٹوں کی تصدیق رکوانے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا

جمعہ 20 دسمبر 2013 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2013ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور نواب وسان کی جانب سے ان کے حلقوں پرووٹوں کی تصدیق رکوانے سے متعلق درخواستوں پرسندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت20 جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما غوث علی شاہ کی جانب سے مبینہ دھاندلی کی درخواست پر پی ایس 29 اور این اے 215 میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیاتھا۔

ان حلقوں سے وزیر اعلیٰ سندھ اور نواب وسان کامیاب ہوئے تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ ہائی کورٹ میں تصدیقی عمل کو چیلنچ کیاتھاجس پر عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت20 جنوری تک ملتوی کردی اور وزیر اعلی سندھ اور نواب وسان سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔