مشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کریں،سندھ ہائیکورٹ

پیر 23 دسمبر 2013 11:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23دسمبر 2013ء) سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق صدر جنرل( ریٹائرڈ) پرویز مشرف اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کریں، کیوں کہ عدالت نے ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا، اس لیے یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے سے متعلق عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا تھا۔ اس لیے درخواست گذار کو چاہیے کہ وہ اس بارے میں حکومت سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :