سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست منظور کر کے سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام کو 28دسمبر تک نوٹس جاری کردیئے

منگل 24 دسمبر 2013 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2013ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے مابین بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے میں سردجنگ ختم ہوگئی ہے اور سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم اب بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حلف سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام کو 28دسمبر تک نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔