دوبارہ جنگ چھڑی تو کوریا بڑی جوہری تباہی کا شکار ہو سکتا ہے ، شمالی کوریا،کسی ممکنہ تنازعے کی صورت میں امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا ، کم جونگ ان کاخصوصی پیغام میں انتباہ

بدھ 1 جنوری 2014 13:26

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ چھڑی تو کوریا بڑی جوہری تباہی کا شکار ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کم جونگ ان نے یہ بات نئے سال کے ایک خصوصی پیغام میں کہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دشمنوں کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ شمالی کوریا کے اس نوجوان رہنما نے اپنے ایک انکل جانگ سونگ تھائیک کو گزشتہ ماہ دی جانے والی سزائے موت کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایسے کسی ممکنہ تنازعے کی صورت میں امریکا بھی محفوظ نہیں رہے گا

متعلقہ عنوان :