محمود عباس کی اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائی کرنے کی دھمکی

بدھ 1 جنوری 2014 13:26

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں بطور مبصر اپنی حیثیت کو استعمال میں لاتے ہوئے قانونی و سفارتی کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے آبادکاری کا یہ سرطان بڑھتا ہے، بالخصوص مشرقی یروشلم میں، وہ اقوام متحدہ میں بطور مبصر اپنی حیثیت کو استعمال میں لاتے ہوئے قانونی و سفارتی کارروائی کریں گے۔

محمود عباس نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے کئی معاملات میں جارحیت کے مظاہرے کے باوجود، فلسطینیوں نے امن مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں اپنی کارروائیاں بڑھاتے ہوئے درجنوں شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ فلسطینی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ خطے کا دورہ کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :