حماس سے تعلق کے الزام میں اسرائیل نے دو یورپی تنظیموں پر پابندی عائد کردی

بدھ 1 جنوری 2014 15:22

مقبوضہ بیت المقدس( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء ) اسرائیل کے وزیردفاع موشے یعلون نے فلسطینی متاثرین کے لیے مدد کرنے والے دو یورپی امدادی اداروں کو غیرقانونی اورحماس سے تعلق کے الزام میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کونسل برائے فلسطین یورپ تعلقات اور یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پرحماس کے ساتھ تعلقات کے قیام کا بھی الزام عائد کیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ان دونوں امدادی اداروں پر اس لیے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ ان میں شامل کچھ افراد کا براہ راست فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ تعلق ہے۔ اخبار یہ بھی لکھتاہے کہ ان دونوں اداروں سے یورپی پارلیمنٹ کے کئی ارکان بھی وابستہ ہیں۔ یورپی مہم میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے چار ارکان ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :