دہشتگردوں سے برآمداسلحہ سنی ،شیعہ عالم کے قتل میں استعمال ہوا،شرجیل میمن

بدھ 1 جنوری 2014 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری۔2014ء) دہشتگردوں سے برآمداسلحہ شیعہ اورسنی عالم کے قتل میں استعمال ہواہے،اس طرح اسلحہ بھی پولیس نے برآمدکیاہے۔ولی بابرقتل کیس پرملزمان کے وکیل تاخیرکررہے ہیں،وہ مقدمات جوتاخیرکاشکارہیں اس پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ایکشن لیں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی طرح کے گینگ نے شیعہ اورسنی علماکاقتل کیا،کیماڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اس کے 2ملزمان گرفتارکرلیے ہیں،وزیراعلیٰ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی سمزکی تصدیق ہوئی تومیرے نام پر7سم نکلیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پولیس کو بلٹ پروف جیکٹس اورہیلمٹ دے رہی ہے،ہائی پروفائل کیس میں پرائیوٹ وکیل کی خدمات بھی لی جاسکتی ہیں،ان اقدامات کامقصد جلدازجلدمقدمات کونمٹاناہے،وزیراطلاعات نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے سرکی قیمت جلدمقررکی جائیگی،مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے اشتہاردیاجائیگا،جبکہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے دورمیں چھوڑے گئے قیدیوں کودوبارہ گرفتارکیاجائیگا،انتہائی خطرناک قیدیوں کودوسرے صوبوں کی جیلوں میں منتقل کیاجائیگا،پیرول پررہاکیے گئے ملزمان کودوبارہ گرفتارکیاجائیگا،ان کا کہنا تھا کہ نہ کسی سیاسی جماعت کانام لوں گااورنہ کسی پرالزام تراشی کروں گا،45ملزمان میں سے کئی کاتعلق سیاسی جماعتوں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :