مشرف کیس سوچی سمجھی سازش کے تحت الجھایا جارہا ہے‘آمر کیلئے ہمدردی رکھنے والے11دسمبر سے پہلے کہاں تھے؟‘ سید وسیم اختر
جمعرات 2 جنوری 2014 16:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ مشرف غداری کیس کو سوچی سمجھی سازش کے تحت الجھایا کیا جارہا ہے،دومرتبہ آئین توڑنا ملک وقوم کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف تھا جس کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے، جنرل(ر)مشرف پہلے کیسز میں بھی توعدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، اب سکیورٹی کو جواز بنا کر عدالت کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، 18کروڑ عوام مشرف کو قومی مجرم سمجھتے ہیں لہٰذا انہیں اپنے کیے کی سزا ضرورملنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر شب خون،عدلیہ کی آزادی پر حملہ ،لال مسجد میں معصوم بچیوں کو شہید کرنا،اکبر بگٹی کا قتل آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کرناجیسے سنگین الزامات کی طویل فہرست ہے۔(جاری ہے)
آمر کے لئے ہمدردی دکھانے والے11دسمبر سے پہلے کہاں تھے؟۔آج ملک میں عدالتیں آزاداور میڈیا کی وجہ سے عوام باشعور ہوچکے ہیں۔
عوام کو گمراہ کرنے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ 9/11کے بعد جو پالیسیاں مشرف نے اپنائی ان سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔دہشت گردی کی عفریت اور ڈرون حملوں کی غیر اعلانیہ اجازت کے باعث50ہزار قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔100ارب ڈالر کا معیشت کودھچکا لگاہے۔جنرل(ر)پرویزمشرف قومی مجرم ہے اس سے کسی قسم کی رعایت قوم کے ساتھ غداری کے مترادف ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.