پیپلزپارٹی کوچھوڑکرجانے والوں کاکوئی مستقبل نہیں،بلاتفریق سب کے کام کرونگا،محمدالیاس چوہدری

جمعہ 3 جنوری 2014 17:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) مشیرحکومت وانچارج حلقہ نمبرایک کوٹلی محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کوچھوڑکرجانے والوں کاکوئی مستقبل نہیں،بلاتفریق سب کے کام کرونگا،جیالے اطمینان رکھیں تمام مسائل حل ہونگے،آئندہ الیکشن میں حلقہ1سے پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگی،پاکستان پیپلزپارٹی ایک گلدستے کی مانند ہے جس میں ہررنگ،نسل،قبیلے،برادری کے لوگ شامل ہیں،جیالوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں سب کے مسائل حل کرونگا،پی پی کے ہرجیالے کے دل میں بھٹوزندہ ہے، کارکن متحدہوجائیں آنے والادور بھی پاکستان پیپلزپارٹی کاہے میں بھی آپ کی طرح شہیدبھٹووشہیدبی بی کاادنیٰ جیالاہوں میرے دل میں بھی گڑھی خدابخش کے شہیدوں کی محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے پیپلزپارٹی کے ہرجیالے کاگھرمیراگھرہے میں پارٹی جیالوں کی مشکلات ومسائل سے بخوبی واقف ہوں انشاء اللہ سب کے مسائل حل کرونگاان خیالات کااظہارانہوں نے کڑتی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ ونظریاتی رہنماملک جاویداقبال اورملک اکرام کی طرف سے دئے گئے استقبالیہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب میں ڈپٹی میئرکارپوریشن محمدالطاف گلہاروی، راجہ شفیق،طارق ایوب اعوان،شاہ زیب،سیدشمس محی الدین،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل شاہ،سینئرنائب صدرپی وائی اوالطاف بھٹی،ارشدبھٹو،نعیم عباس، اشفاق یوسف،ردیف بشیر،صنی شاہ، شفیق جنجوعہ،طارق ایوب،ماموں یونس،ظفربٹ،مبشرحسین،عمران شہزاد،چوہدری اسداقبال،حسیب بھٹی، سردارصعیم ایڈووکیٹ،راجہ ظفر،افضل مغل،ارشدشاہ کے علاوہ کثیرتعدادمیں کارکنان نے شرکت کی۔

مشیرحکومت نے اپنے خطاب میں کہاکہ جاویداقبال اورملک اکرام کاگھرپی پی پی کاقلعہ ہے انہوں نے ہمیشہ پارٹی پرچم سربلندرکھاکڑتی کے جیالوں پرفخرہے اب میرا پارٹی کے ہرجیالے کے ساتھ مضبوط رابطہ ہوگا اورحلقہ کے اندر پارٹی کومضبوط قوت بنائینگے صدرومیزبان تقریب جاویداقبال اورملک اکرام نے کہاکہ محمدالیاس چوہدری کامشیرحکومت بنناپارٹی جیالوں کے لیے حوصلہ کی بات ہے آئندہ انتخابات میں حلقہ ایک کی نشست پی پی پی امیدوارمحمدالیاس چوہدری جیتیں گے الیاس چوہدری پی پی پی کے بانی جیالے ہیں جنہوں نے آزادکشمیرکے اندرپی ایس ایف کومضبوط قوت بنایاان کی تقرری سے پارٹی کارکنوں کونیاحوصلہ ملاہے اورضلع کوٹلی کے جیالوں وپارٹی کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی دورہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :