قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار اور مواصلات کے چیئر مینوں کا انتخاب (کل)ہوگا

اتوار 5 جنوری 2014 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار اور قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئر مینوں کا انتخاب (کل)پیر کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس سوا 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر دو میں ہوگا جس میں میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیاجائے گاادھر قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس دوپہردو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگاکمیٹی میں 20 اراکین شامل ہیں۔ اس کمیٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار، پرویز ملک، انجینئر عثمان خان ترکئی ، جعفر خان لغاری اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :