پنجاب میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی‘ حکمرانوں نے صوبے کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے‘ بے گناہ لوگوں کا پولیس کے ہاتھوں قتل اور تشدد معمول بن چکا ہے، صوبہ میں گورنس نام کی کوئی چیز دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہی‘ ن لیگ نے قوم کو مایوسی‘ بحرانوں اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا‘ حالات یہی رہے تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا، حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر دینگے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی وفود سے گفتگو

اتوار 5 جنوری 2014 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی‘ حکمرانوں نے صوبے کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے‘ بے گناہ لوگوں کا پولیس کے ہاتھوں قتل اور تشدد معمول بن چکا ہے اور صوبہ میں گورنس نام کی کوئی چیز دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہی‘ ن لیگ نے قوم کو مایوسی‘ بحرانوں اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا‘ حالات یہی رہے تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر دینگے۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمران بڑے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن اگر ان کی عملی کارکردگی کو دیکھا جائے تو وہ زیرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران صوبے میں پولیس کو کنٹرول نہیں کر سکتے وہ دس کروڑ عوام کو کیا مسائل سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد اور بلا وجہ فائرنگ کر کے قتل کر دینا معمول بن چکا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔