وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے دورہ کوٹلی کے دوران کروڑوں کی لاگت کے منصوبوں کاافتتاح کیا

پیر 6 جنوری 2014 16:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) آزادکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے دورہ کوٹلی کے دوران کروڑوں کی لاگت کے منصوبوں کاافتتاح کیااورسنگ بنیاد رکھاکوٹلی اورپلندری میں جلدآئی ٹی یونیورسٹیز قائم کرنے کے اعلانات کیے وزیراعظم نے دورہ کوٹلی میں ڈھنگروٹ کے مقام پرکروڑوں کی لاگت کے آبپاشی کے منصوبے کاافتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ کروڑ سے زائد کی لاگت کے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس،14 کروڑ کی لاگت کے تھلہیرپل کے منصوبوں کابھی افتتاح کیا جبکہ31کروڑ کی لاگت کی بارہ کلومیٹر کوٹلی تاسرساوہ کشادگی وپختگی سڑک کے منصوبے کابھی سنگ بنیادرکھااس موقع پرسینئروزیرچوہدری محمدیٰسین،وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی،وزیرتعمیرات عامہ چوہدری رشید،وزیرماحولیات شازیہ اکبرچوہدری،مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری، مبشراعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :