آزادکشمیریونیورسٹی نے 12ربیع الاول کو بھی امتحانی پرچہ رکھ لیا‘طلباء کا شدیداحتجکل

منگل 7 جنوری 2014 13:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)آزادکشمیریونیورسٹی نے 12ربیع الاول کو بھی امتحانی پرچہ رکھ لیا۔طلباء کا شدیداحتجکل،یوم میلادالنبیﷺ کے موقع پر پوراعالم اسلام عیدمیلادالنبی ﷺمنارہاہوتاہے،اس عظیم روز جبکہ وجہ تخلیق کائنات ﷺ کی ولادت ہوئی‘کا دن اے جے کے یونیورسٹی کی جانب سے امتحانی شیڈول میں شامل کرنا افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

جامعہ کشمیرکے طلباء اے ٹی آئی ودیگرطلباء رہنماؤں کی مرکزی سیرت کمیٹی سے فوری مداخلت اورصدرریاست وچانسلر یونیورسٹی، چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام سے وائس چانسلرکی غفلت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے یوم میلادالنبی ﷺ کو عام تعطیل کے باوجود امتحانی شیڈول میں شامل کردیاہے اور 12ربیع الاول 14جنوری کو امتحانی پرچہ لینے کے لیئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیٹ شیٹ ملنے پر طلباء نے شدیدردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں فوری کارروائی کے لئے تحریک کریں اور اس عظیم روز امتحانی پرچے کو منسوخ کیکلائے۔طلباء رہنماؤں نے کہاکہ اگر وائس چانسلرنے یوم میلادالنبیﷺ کے موقع پر امتحانی پرچہ منسوخ نہ کیا تو طلباء احتجکلاً امتحان میں ہی شامل نہیں ہونگے۔