حضور سرورکائنات کی بعثت للہ رب العالمین کا مومنین پر سب سے عظیم احسان ہے،قاریہ طاہرہ مقبول

منگل 7 جنوری 2014 13:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)المصطفیٰ ویلفئرسوسائٹی شعبہ خواتین کی ممبرمحترمہ قاریہ طاہرہ مقبول نے کہاہے کہ حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کائنات کی سب سے بڑی نعمت ورحمت ہے۔اللہ رب العالمین نے کسی پیغمبرکی بعثت کو احسان قرارنہیں دیالیکن جب اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت فرمائی تو اس کومومنین پر احسان عظیم قراردیاہے۔

پوراقرآن حضور کی نعت یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف وکمالات کا بیان فرمارہاہے۔گویاخودرب ذوالجلال اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاذکر بلندفرمارہاہے۔میلادشریف کا مقصد بھی اللہ عزوجل کے حکم کی تعمیل میں اللہ کی سب سے بڑی نعمت ورحمت کے مل جانے پر اظہارتشکرہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں خواتین کی ایک محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر دارالحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے انتہائی پرسوزاندازمیں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔قاریہ طاہرہ مقبول نے کہاکہ خواتین حضرات امہات الموء منین  کی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے حضورسرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکریں اور ماہ ولادت باسعادت میں ذیادہ سے ذیادہ درودوسلام کا نذرانہ پیش کرکے رحمت وبرکات حاصل کریں ۔انہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے درودوسلام کی اپیل کو بھرپورخیرمقدم کیا اور خواتین سے کہاکہ وہ جہاں کہیں بھی ہیں اپنے اداروں،گھروں میں درودوسلام کا نذرانہ کثرت سے پیش کریں۔