خیبر پختونخوا اسمبلی نے احتساب کمیشن سے متعلق بل کی متفقہ طور پر منظوری دیدی

منگل 7 جنوری 2014 22:32

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے احتساب کمیشن سے متعلق بل کی متفقہ طور پر منظوری دیدی جس کے بعد صوبے میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق نے احتساب کمیشن سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ قبل ازیں سراج الحق نے انسانی حقوق سے متعلق آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :