سندھ کی جیلوں سے 51 قیدی دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت
منگل 7 جنوری 2014 23:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 51 سزا یافتہ قیدیوں کو دوسرے صوبوں کی جیلوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو ایک مہینے کے اندر سینٹرل جیل اور لانڈھی جیل میں جیمرز کی تنصیب کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو صوبہ بھر کے تمام جیلوں باالخصوص کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے جیلوں میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو فوری طور سزا یافتہ 51 خطرناک قیدیوں کو صوبے سے باہر منتقل کرنے کے احکامات دئیے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے اجلاس میں بتایا کہ 51 ایسے قیدیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے خلاف ایکشن اٹھایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی کورٹ سے رابطے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی اور کمیٹی کو ایسا مکنزم تشکیل دینے کے احکامات دیے جس کے تحت ٹارگیٹیڈ آپریشن میں گرفتار کئے گئے ملزمان کے مقدمات کا انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں ایک ہفتے کے اندر فیصلہ سنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.