ایران،فلم سیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں چھ افرادہلاک،دوزخمی،دھماکا خیز مواد گاڑی میں فلم کے سیٹ پر منتقل کیا جا رہا تھا،ایک زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا،اہلکار

بدھ 8 جنوری 2014 22:23

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) ایران کے دارالحکومت تہران میں فلم کے سیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 12زخمی ہوگئے ، دھماکے کے نتیجے میں اداکاروں کے زیر استعمال کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو تہران اور مذہبی شہر قْم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ معراجیون پر پیش آیا، دھماکا خیز مواد گاڑی میں فلم کے سیٹ پر منتقل کیا جا رہا تھا،حکام نے بتایا کہ ایران میں عراق ۔

ایران جنگ کے حوالے سے ایک فلم کی عکس بندی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ،ہلاک ہونے والوں میں دفاع مقدس سینما سٹی کے ڈائریکٹرجنرل علی اکبر رنجبر اور پانچ دوسرے فنکار شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں اداکاروں کے زیر استعمال کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دھماکا ایک ویران علاقے میں میں فلم کی عکس بندی کرنے والے اداکاروں کے ایک گروپ سے کچھ ہی فاصلے پر ہوا۔

بارودی مواد کے پھٹنے نکلنے والے شارپنلز فلمی کارکنوں کو لگے ،ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فلم پاسداران انقلاب کے مقرب اور اصلاح پسندوں کے مخالف سمجھے جانے والے پروڈیوسر مسعود دہ نمکی کی رہ نمائی میں تیار کی جا رہی تھی۔ مسعود نمکی ماضی میں قدامت پسند طبقات کی ترجمانی اور اصلاح پسندوں کی مخالفت میں بھی کئی فلمیں ریلیز کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :