کراچی میں عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب خودکش دھماکہ، ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت 4 اہلکار جاں بحق،چوہدری اسلم بہادر افسر تھے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، وزیراعظم نواز شریف
جمعرات 9 جنوری 2014 17:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء) کراچی میں عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب دھماکے سے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی گاڑی عیسیٰ نگری کے قریب ایکسپریس ہائی وے سے گزر رہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ان کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور چوہدری اسلم شدید زخمی ہو گئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔
ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی اقبال محمود نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ چوہدری اسلم سمیت ان کے سکواڈ میں شامل 3 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
دھماکے کے نتیجے میں 2 گاڑیاں اور ایک پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور چوہدری اسلم کی گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ ایکسپریس ہائی وے پر دھماکے کی جگہ دراڑیں پڑ گئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق تحریک طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ان پر خودکش حملے اور ریموٹ کنٹرول دھماکے کئے گئے تاہم وہ محفوظ رہے۔ چوہدری اسلم کے علاوہ دوسرے آفیسرز جو طالبان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ان کے ٹارگٹ پر ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور چوہدری اسلم کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بہادر افسر تھے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.