جوہری طاقت رکھنے والے 9 ممالک میں پاکستان ایٹمی سیکیورٹی میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا

جمعہ 10 جنوری 2014 14:52

جوہری طاقت رکھنے والے 9 ممالک میں پاکستان ایٹمی سیکیورٹی میں سب سے زیادہ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) دنیا بھر میں ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے حوالہ سے امریکی ادارہ کے مطالعاتی جائزہ رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ جوہری طاقت رکھنے والے 9 ممالک میں پاکستان ایٹمی سیکیورٹی میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا ہے ، 25 ممالک میں ایٹمی مواد کی حفاظت کے حوالے سے بھی پاکستان کی رینکنگ بھارت سے بہتر ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایٹمی مواد کی حفاظت کے لیے 25 ممالک میں پاکستان کا نمبر 22 ، بھارت 23 ویں اور چین 20 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 9 ایٹمی طاقتوں میں ایٹمی مواد کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ میں 2012 کی نسبت تین درجے بہتری آئی ہے۔ یہ کسی بھی ایٹمی ملک کی بہتری میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایٹمی سیکورٹی کے قواعد و ضوابط کو تازہ ترین بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور ان پر سب سے زیادہ بہتر طور پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان ایٹمی سیکورٹی کے قواعد کو تازہ ترین بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے این ٹی آئی انڈیکس نے اپنے تازہ ترین جائزہ میں پاکستان کی قابل قدر بہتری کو تسلیم کیا فرانس، برطانیہ اور امریکہ ایٹمی ممالک میں سیکورٹی اقدامات کے حوالہ سے سکورنگ میں آگے ہیں۔ ادارہ کی ویب سائٹ میں کہا گیا کہ 2014ء نیوکلیئر تھریٹ اینی شی ایٹونیو کلیئر میٹریلز سیکورٹی انڈیکس (این ٹی آئی )دنیا بھر میں ایٹمی مواد کی سیکورٹی کی شرائط کے منفرد عوامی جائزہ کا دوسرا ایڈیشن ہے۔

متعلقہ عنوان :