ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے زیراہتمام ریسکیورز کیلئے بین الاقوامی تربیتی کورس کاآغازہوگیا

جمعہ 10 جنوری 2014 15:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) ایمرجنسی سروس سروسز اکیڈمی اور نیپال کی نیشنل سوسائٹی فار ارتھ کویک ٹیکنالوجی،اور نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے چوتھے بین الاقومی تربیتی کورس پروگرام کا آغاز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہورمیں ہو گیا ہے ۔یہ تربیتی کورسزایشاء کے باقی پانچ ممالک بشمول بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا، نیپال اور فلپائن میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ان ممالک میں ایسے تربیتی کورسز کامقصد وہاں ڈزاسٹرزکے حوالے سے ایمرجنسی سروسز کی صلاحیتوں کوبڑھاناہے اور ممالک میں بنیادی لائف سپورٹ، ڈزاسٹر ریسپانس ، میڈیکل سہولیات، کولیپسڈ سٹرکچرسرچ اینڈریسکیو کے حوالے سے ریسکیورز کی صلاحیتوں میں مزیدنکھارلانے کے ساتھ ساتھ تربیت کاایک ایسامنظم نظام بھی قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے محفوظ معاشروں کاقیام عمل میںآ تاہے۔

(جاری ہے)

نیسٹنے پنجا ب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اورپیشہ وارانہ کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کوPEERکورسز کے چوتھے مرحلے کے لیے منتخب کیا۔نیپال سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز ٹھُلے رائے، ارجُن تیملسینی، سمیرکھرل اورمہندراکُماراس کورس کومانیٹرکررہے ہیں جبکہ پنجاب ایمرجنسی سروس سے ریجنل ایمرجنسی آفیسرزرفعت ضیاء، ظفرشاہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرفرحان خالد، مس رقیہ بانو جاوید، ڈاکٹرعلی امام سید، میاں محمد احسن ، اوردیگرریسکیو انسٹرکٹرز شمولیت کررہے ہیں۔

PEERتربیتی کروسزکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیرکہاکہناتھا کہ یہ کورسز ریسکیورزکی سرچ اینڈ ریسکیو صلاحیتوں کو بڑھائیں گے اور ڈزاسٹرز کی صورت میں موثرانداز میں ریسپانڈکرنے، منصوبہ بندی، آپریشن اور متاثرین کو مہارت کے ساتھ ہسپتال میں منتقل کرنے میں مدد دینگے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس پاکستان کی سب سے بڑی ایمرجنسی ہیومینیٹر ین سروس بن چکی ہے اور ریسکیورز کی تربیت کاعالمی معیارکے ہم آہنگ کرنا ایک عظیم چیلنج ہے ، ڈاکٹررضوان نصیرنے کہا کہ ایسے بین الاقوامی کورسز سرچ اینڈریسکیو کی محفوظ ترین تکنیکس کو بروئے کارلاتے ہوئے ریسکیورز کو کسی بھی سانحہ کی صورت میں سرچ، متاثرین کی عمارات کے اندرنشاندہی اور انہیں محفوظ طریقوں سے آگاہی دیتے ہیں۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرفرحان خالدنے کہا کہ ایسے کورسز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے ریسکیو انسٹرکٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں میں مزید نکھارلانے کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے انسٹرکٹرزکے تجربات اور خدمات ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں ، جس کیلئے ہم اُن کے شکرگزارہیں۔

متعلقہ عنوان :