مشرف کیساتھ اقتدارکے مزے لوٹنے والے اپنے باس کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں،چوہدری تبریز گل ،چوہدری رضوان گل

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:15

سرگو دھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سا بق ڈکٹیٹر مشرف کے ساتھ اقتدارکے مزے لوٹنے والے ایک بار پھر اپنے سابق باس کو بچانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں اور پاکستان کے مفادات کو پس پشت ڈال کراس کی ہمایت کر رہے ہیں چوہدری برادران مشرف کو بچانے سے پہلے اپنی تانگہ پارٹی ق لیگ کو بچائیں جس کے بچے کچے ارکان بھی دیگر پارٹیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اپنے ایک مشترکہ بیان میں پا کستان مسلم لیگ ن پی پی 34کے صدر چوہدری تبریز گل اورسابق ایم پی اے چوہدری رضوان گل اظہارخیال کیا انہوں نے کہا کہ پرویز مشر ف ہی تھا جس نے قوم کو دہشت گردی اور بدامنی کے تحفے دیئے پوری دنیا میں پاکستان کو رسوا کر کے رکھ دیاآج اگر ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ڈکٹیٹر کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے تو ق لیگ کے قائدین اور ان کے سابق اتحادی کیوں پریشان ہو رہے ہیں انہیں تو نواز شریف کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ وہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی اختلافات کو بھلا کر پرویز مشرف کا معا ملہ عدالت پر چھوڑدیا ہے لیکن پوری پاکستانی قوم نے ق لیگ کے قا ئدین کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور پرویز مشرف کیس میں وہ بے نقاب ہو گئے ہیں