مشرف کیس نان ایشو ہے ، نواز شریف نے مشرف سے ذاتی سکور سیٹل کرنے کیلئے مقدمہ چلایا ہے ، احمد رضا قصوری

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:36

مشرف کیس نان ایشو ہے ، نواز شریف نے مشرف سے ذاتی سکور سیٹل کرنے کیلئے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ مشرف کیس نان ایشو ہے ، نواز شریف نے مشرف سے ذاتی سکور سیٹل کرنے کیلئے مقدمہ چلایا ہے۔ایک انٹرویو میں ا حمد رضا قصوری نے کہاکہ مشرف کیس نان ایشو ہینواز شریف نے مشرف سے ذاتی سکور سیٹل کرنے کیلئے مقدمہ چلایا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ مارشل لاء لگانے والے فوجی جرنیلوں پر مقدمات کا آغاز کہیں سے تو ہونا چاہیے سید منور حسن نے کہاکہ جو لوگ 1999ء یا پھر اس سے بھی پہلے کے دور سے مقدمات شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں انکے عزائم سب کی سمجھ میں آتے ہیں کہ وہ ان مقدمات کا کرب سہنا نہیں چاہتے۔

واشنگٹن کے تھنک ٹینک نیشنل انڈومنٹ فور ڈیمکریسی سے منسلک سماجی کارکن اور مصنفہ، ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ مشرف پر غداری کا مقدمہ نان ایشو نہیں انہوں نے کہاکہ اگر مشرف صاحب جمہوری ٹوپی پہن کر یہ سمجھیں کہ اْن کے دور میں ہونے والی زیادتیوں کو لوگ بھول جائیں گے تو ایسا نہیں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف اپنا ذاتی بدلہ لے رہے ہیں تو یہ تاثر غلط ہے

متعلقہ عنوان :