اگلی پیشی پر حاضر نہ ہوئے تو مشرف کا گھر سب جیل بن سکتا ہے ، اکرم شیخ

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:40

اگلی پیشی پر حاضر نہ ہوئے تو مشرف کا گھر سب جیل بن سکتا ہے ، اکرم شیخ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے میں استغاثے کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ جنرل مشرف 16 جنوری کو بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور عدالت نے گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے تو وہ حکومت کو جنرل مشرف کو گھر میں نظر بند کرنے کی تجویز دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اکرم شیخ نے کہاکہ استغاثہ کے سربراہ کے طور پر میں حکومت کو مشورہ دوں گا کہ جنرل مشرف کا عالیشان بنگلہ ایک سب جیل قرار دیدیا جائے اور انہیں اپنے عالیشان محل میں محض ایک ٹوکن کے طور پر حراست میں رکھا جائے تاکہ وہ عدالتی تحویل میں رہیں اور یہ مقدمہ آگے چل سکے۔

متعلقہ عنوان :