لاہور پولیس نے قاسم ضیا کی بیٹی کو ضمانت پر رہا کردیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 17:08

لاہور پولیس نے قاسم ضیا کی بیٹی کو ضمانت پر رہا کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) لاہور پولیس نے قاسم ضیا کی بیٹی کو ضمانت پر رہا کردیا،ان کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے راہنما قاسم ضیاء کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی کی ضمانت کروالی ہے،کوئی بھی حادثہ جان بوجھ کرنہیں کرتا۔قاسم ضیاء نے مختصراً گفتگو میں کہا کہ حادثے میں جو اہل کار زخمی ہوا، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ قاسم ضیاء کی بیٹی کی گاڑی کی ٹکر سے ایلیٹ فورس کااہلکارزخمی ہواجس پر ، پولیس نے انعم ضیاء کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمہ کے زیر استعمال گاڑی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ملکیت تھی۔

متعلقہ عنوان :