پاکستان کو مقررہ مقدار میں پانی کی فراہمی سے بھارتی پن بجلی منصوبے کشن گنگا سے بجلی کی پیداوار میں 5فیصد کمی ہو گی،بھارت کی طرف سے عالمی عدالت کے فیصلے پر چار ماہ میں عمل کرنے کے تاحال کوئی آثارنظر نہیں آرہے ہیں ‘ رپورٹ
اتوار 12 جنوری 2014 15:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) عالمی ثالثی عدالت کی طرف سے پاکستان کو مقررہ مقدار میں پانی کی فراہمی سے بھارتی پن بجلی منصوبے کشن گنگا سے بجلی کی پیداوار میں 5فیصد کمی ہو گی،جبکہ بھارت کی طرف سے عالمی عدالت کے فیصلے پر چار ماہ میں عمل کرنے کے تاحال کوئی آثارنظر نہیں آرہے ہیں ۔ ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے بھارت کوماحولیاتی وجوہات کی بنا ئپر پاکستان میں دریائے نیلم میں کم از کم 9 کیوبک میٹر فی سیکنڈ پانی کے بہاؤکو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کشمیر میں کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر ثالثی کی عالمی عدالت کے پاکستان کو مقررہ مقدار جاری کرنے کے حکم سے بھارت بجلی کی پیداوار میں معمولی کمی کا شکار ہوگا۔(جاری ہے)
بھارت کی وزارت آبی وسائل کے مطابق اس سے بجلی کی پیداوار پر سالانہ پانچ فیصد اثر پڑے گا ۔بھارت نے اس منصوبے میں330میگا واٹ پیدا کرنے کی صلاحیت ٹربائین ڈیزائین کی ہیں۔
سیلاب کے موسم میں مارچ سے ستمبر تک اس دریا سے پانی کا بہاؤ ایک ہزار کیوبک میٹر فی سیکنڈ ہے جبکہ نومبر سے فروری کے درمیان 30کیوبک میٹر فی سیکنڈ ہو جاتا ہے۔ان چار ماہ میں پانی کا بہاؤ 30سے 4کیوبک میٹر فی سیکنڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بھارتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان چار ماہ میں عدالتی فیصلے کے تحت پاکستانی دریا میں پانی کی مقرر مقدار نہیں چھوڑی جا سکتی۔اس کے ساتھ 330میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت میں سالانہ پانچ فیصد کمی ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.