پشاور ،ماشو خیل میں ایک گاڑی پر فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر میاں مشتاق سمیت تین افراد جاں بحق،ایک سال میں اے این پی کے 59 کارکنان کو شہید کیا گیا پارٹی دفاتر، رہنماوٴں کے گھروں اور کاروباری املاک پر 19 بم حملے

اتوار 12 جنوری 2014 20:36

پشاور ،ماشو خیل میں ایک گاڑی پر فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے ماشو خیل میں ایک گاڑی پر فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر میاں مشتاق سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ بڈہ بیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اے این پی کے رہنما میاں مشتاق کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ماشوخیل میں داخل ہو رہے تھے پشاور کے مرکزی پولیس کنٹرول روم نے بتایا کہ میاں مشتاق کے علاوہ واقعہ میں دو اور افراد کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے جن میں ایک مقامی رہنما گل رحمان بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

میاں مشتاق جماعت کے آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا کے صدر کے عہدے کے لئے حصہ لینے والے تھے واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں عوامی نیشنل پارٹی کے 59 کارکنان کو شہید کیا گیا پارٹی دفاتر، رہنماوٴں کے گھروں اور کاروباری املاک پر 19 بم حملے کیے گئے۔پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ2008 کے عام انتخابات میں پارٹی کی جیتی ہوئی دونوں نشستوں پر مئی2013 کی انتخابی مہم کے دوران دونوں امیدواران کی انتخابی مہم پر بم حملے کیے گئے جس میں 24 کارکنان شہید ہوئے