الطاف حسین کاعاصمہ جہانگیرسے ٹیلی فونک رابطہ،الطاف حسین نے موجودہ حالات کے بارے میں جراتمندانہ موٴقف اختیارکرنے پر عاصمہ جہانگیرکو بہادر اورBravo خاتون قراردیا

اتوار 12 جنوری 2014 23:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سپریم کورٹ بارکی سابق صدراورانسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی سابق صدر محترمہ عاصمہ جہانگیرسے فون پر گفتگوکی اور موجودہ حالات کے بارے میں جراتمندانہ موٴقف اختیارکرنے پر انہیں بہادر اورBravo خاتون قراردیا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے عاصمہ جہانگیرسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات خصوصاً سابق صدرجنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کے مقدمے کے حوالے سے آپ نے جواصولی اورجراتمندانہ موٴقف اختیار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

آپ نے حق اورسچ بیان کرنے میں مردوں کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے اورآپ کی جرات وہمت پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ محترمہ عاصمہ جہانگیرنے الطاف حسین کے خیالات پر ان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ اس وقت سب کو سچ بولناچاہیے اورحقیقت پسندانہ سوچ وفکراختیارکرناچاہیے۔محترمہ عاصمہ جہانگیرنے پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ کے حوالے سے الطا ف حسین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کوحقیقت پسندانہ قراردیااورکہاکہ ہمیں یہ سمجھناچاہیے کہ انتقام کاطرزعمل اختیارکرکے ہم ملک کوکہاں لے جارہے ہیں۔