نادرا کا بورڈ آف ڈائریکٹر 15جنوری کو قائمقام چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دیگا

پیر 13 جنوری 2014 13:53

نادرا کا بورڈ آف ڈائریکٹر 15جنوری کو قائمقام چیئر مین کی تعیناتی کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) نادرا کا بورڈ آف ڈائریکٹر (کل)بدھ کو قائمقام چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دیگا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مطابق نادرا کا بورڈ آف ڈائریکٹر بدھ کو قائمقام چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دیگا اور پہلی دفعہ چیئر مین نادرا کا تقرر کھلے اور شفاف مسابقتی طریقے سے کیا جائیگا دوسری جانب انتہائی اہم عہدے کیلئے حکمران جماعت کے اندر بہت سے لوگوں نے لابنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے مسلم لیگ (ن )کے اعلیٰ سطح کے رہنماوٴں کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق چیئرمین کے استعفے کی خبر سامنے آنے کے فوراً بعد ممکنہ امیدواروں نے نادرا کی چیئرمین شپ حاصل کرنے کیلئے ان لوگوں سے رابطے شروع کردئیے تھے جو اس سلسلے میں ان کی مدد کرسکتے ہوں۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نادرا ہی کے اندر سے کسی کو اس عہدے پر ترقی دینے کے حق میں ہیں تاہم فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :