سعودی حکومت دہشت گردی میں ملوث ہے،عراقی رکن پارلیمنٹ کاالزام ، سعودی عرب اور بعض دیگر ممالک، عراق میں فسادات کروارہے ہیں،علی الشلای کی گفتگو

پیر 13 جنوری 2014 20:46

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) عراقی رکن پارلیمنٹ علی الشلای نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پاس عراق میں دہشت گردی میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں،فرانسیسی خبررساں سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ کے رکن علی الشلای نے کہا کہ حکومت نے بغداد میں متعین غیر ملکی سفیروں کو ایسے ثبوت وشواہد پیش کئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اور بعض دیگر ممالک، عراق میں جاری دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

علی شلای نے غیر ملکی سفیروں سے اپیل کی کہ وہ اسلامی اور عرب ممالک کو دہشتگردی کے خلاف عالمی برادری کے موقف کی پیروی کرنے کی ترغیب دلائیں۔