امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے وزیراعلیٰ نے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا ہے،شرجیل انعام میمن ، چوہدری اسلم کا مشن ان کی ٹیم جاری رکھے گی، سی آئی ڈی کا انچارج منتخب کرنے کے اختیارات آئی جی سندھ کو دے دیئے ،وزیر اطلاعات سندھ

پیر 13 جنوری 2014 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے، چوہدری اسلم کا مشن ان کی ٹیم جاری رکھے گی، چوہدری اسلم کی جگہ سی آئی ڈی کا انچارج منتخب کرنے کے اختیارات آئی جی سندھ کو دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم کے قتل کا مقدمہ طالبان رہنماں کے خلاف کر کے ہمت کا کام کیا ہے،مرکزی حکومت دہشت گردوں کا نام لے کر مذمت سے بھی گھبراتی ہے لیکن اسے بھی ایسے ہمت کرنی چاہیے۔

جن واقعات کی ذمے داری طالبان قبول کرتے ہیں اس پران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، صوبے میں حلقہ بندیوں سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا تھاحلقہ بندیوں کا ہم نے بہترطریقہ بنا یا حلقہ بندیوں کے دوران کسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا۔ حلقہ بندیاں سرکار کا کام ہے ،سرکار کو ہی کرنا چاہیے۔