امریکہ کے سوا دنیا کے تمام خطوں میں مذہب کی بنیاد پر سماجی نفرت اور پابندیوں میں اضافہ ہوا ، تحقیق
بدھ 15 جنوری 2014 16:22
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے سوا دنیا کے تمام خطوں میں مذہب کی بنیاد پر سماجی نفرت اور پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتوں اور مخالف عقیدے کے لوگوں کے ہاتھوں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگوں کیخلاف تشدد اور امتیاز بڑھا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 25 سے زیادہ آبادی والے ملکوں میں سے پاکستان، مصر، انڈونیشیا، روس اور برما میں لوگوں کو حکومت اور مخالف عقیدے کے گروہوں کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر سب سے زیادہ پابندیوں اور تشدد کا سامنا ہے۔
امریکی تجزیاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کی گئی تحقیق میں دنیا کے 198 ممالک میں 2007 سے 2012 تک کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں دنیا بھر میں حکومتوں اور مخالف عقیدے کے گروہوں کے ہاتھوں مذہب کی بنیاد پر روا رکھے جانے والے امتیاز، عناد، پابندیوں اور تشدد کو دیکھا گیا ،198 ملکوں کو انتہائی بلند، بلند، معتدل اور کم شرح کے چار درجوں میں بانٹا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.