سندھ، پنجاب بلدیاتی انتخابات: جمع کرائے گئے تمام کاغذات منسوخ
بدھ 15 جنوری 2014 22:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2014ء) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے تمام کاغذات نامزدگی منسوخ کردیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سارا انتخابی عمل دوبارہ ہوگا۔
(جاری ہے)
ایڈیشنل سیکریٹری شیرافگن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے تمام امیدواروں کے کاغذات منسوخ کردیے گئے ہیں، تاہم فیس واپس نہیں کی جائے گی، بلکہ نئے شیڈول کے بعد دوبارہ کاغذات جمع کرانے والوں کو فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات فروری میں نہیں البتہ مارچ کے آخری ہفتے میں کرائے جاسکتے ہیں۔ اس پر الیکشن کمیشن نے انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ شیرافگن نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.