دارلحکومت مظفرآبادسمیت آزادومقبوضہ کشمیر بھرمیں میں جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محافل میلادلنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ جاری

جمعرات 16 جنوری 2014 15:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) دارلحکومت مظفرآبادسمیت آزادومقبوضہ کشمیر بھرمیں میں جشن میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں محافل میلادلنبی ﷺ کا سلسلہ جاری،دن رات ذکر مصطفیﷺ نے پیروجوں سب کو رسول اکرم ﷺ کی محبت میں دیوانہ کردیا۔روح پروراجتمات کا انعقاد،مظفرآبادمیں متعدد مقامات پر محافل میلادکاانعقاد،ہزاروں غلامان مصطفیﷺ کی شرکت،رات بھرمظفرآبادکی فضادرودوسلام سے معطررہی۔

محافل سے پاکستان وآزادکشمیرکے جید علمائے کرام،نعت خواں حضرات نے حضور سرورعالمﷺ کے اوصاف وکمالات اور شان ومقام رسالت کابیان فرمایا۔ اجتماعات میلادالنبیﷺ سے مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے امیرعلامہ صاحبزادہ گلزارحسین قادری، علامہ فیاض احمدچشتی،علامہ محمدبشیرنقشبندی،قاضی وحیداحمد،سیدندیم حسین شاہ اور دیگرعلمائے کرام نے اپنے خطبات میں کہاکہ حضور سرورعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد دین اسلام کی شہ رگ اور مومنوں کے ایمان کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

حضور سیدعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے طفیل کائنات میں اللہ کی رحمتوں کانزول ہوا۔دنیا سے کفروشرک کا خاتمہ ہوا،میلادمنانے کامقصد اللہ کے حضور اظہارتشکراور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کافروغ ہے۔علمائے کرام نے کہاکہ حضور سرورعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلادیعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا تذکرہ کرنا انبیا ئے کرام علیہم السلام ،صحابہ واہلبیت اور اولیائے کرام کا عقیدہ وطریقہ ہے۔

ہر نبی نے اپنی امت کو حضور سیدعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشارت دی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وسیلہ پیش کرکے دعائیں فرمائیں۔انہوں نے کہاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کل عالمین کے لئے رحمت ہیں اور آپ کا وجود مسعود کا ہر عالم میں موجود ہونالازم ہے،کہ رحمت اسی صورت ممکن ہے جب رحمت کا وجود ہو۔انہوں نے کہاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام ومرتبہ کوئی بیان نہیں کرسکتاکہ خودرب ذوالجلال نے ہرآنے والے لمحہ آپ کے لئے پہلے سے بہتر اور بڑھ کر ہونے اعلان فرمادیاہے۔

انہوں نے کہاکہ حضور رسالت مآب اللہ کی سب سے بڑی نعمت ورحمت ہیں اور رب ذوالجلال نے اپنی نعمتوں کا خوب خوب چرچا کرنے کا حکم دیاہے،میلاد مصطفی بھی درحقیقت اللہ کی نعمتوں اور رحمتوں کاچرچاکرناہے۔علمائے کرام نے کہاکہ عالمی استعمار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں مختلف حیلوں بہانوں سے گستاخیاں کررہے ہیں اور بدقسمتی سے بعض منافقین مسلمانوں کے روپ مین استعمارکے ایجنڈے پر عمل پیرانظرآتے ہیں۔ساری زندگی اپنی ذات کے لئے دن رات کمانے والا شخص اگر میلادمصطفی پر اپنی ہی بھلائی کے لئے کچھ خرچ کرتاہے تو کسی کوکیونکرتکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اہلسنت پر امن ہیں لیکن ان کے پرا من ہونے کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :