پرویز الٰہی جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے‘ رانا ثناء اللہ
جمعرات 16 جنوری 2014 17:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اپنے دور کا عوامی بہبود کا کوئی ایک بھی ایسا منصوبہ سامنے لائیں جسے انہوں نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو اور جس میں ان کے حواریوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم نہ کئے ہوں۔ پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ آئی ٹی ٹاور ہمارے دور میں مکمل ہوا جبکہ یہاں پاکستان کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی بھی ہمارے دور میں قائم ہوئی۔
پرویز الٰہی اپنے جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی دیگر منصوبوں کی طرح آئی ٹی ٹاور منصوبے کو بھی نامکمل چھوڑ کر بھاگ گئے۔ آئی ٹی ٹاور اور ایسے ہی دیگر نامکمل منصوبے مثلا لاہور قصور روڈ، لاہور رنگ روڈ اور ٹھوکرنیازبیگ فلائی اوورہم نے مکمل کئے جو شفافیت اور معیارکی بہترین علامت ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.