کراچی، 9ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

جمعرات 16 جنوری 2014 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے،مختلف علاقوں کے نو ایس ایچ اوز کو تعینات کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیاگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں نو ایس ایچ اوز کو تعینات کرنے نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس انسپکٹر اورنگزیب خٹک ایس ایچ اوگلشن اقبال، پولیس انسپکٹر نعیم خان ایس ایچ او میمن گوٹھ ، عرفان خٹک ایس ایچ او عوامی کالونی، سرور خان کمانڈو ایس ایچ اوگذری، فہیم فاروقی ایس ایچ او شارع فیصل، فیصل خان ایس ایچ او محمود آباد ،بشیر ودود ایس ایچ او سرجانی، اعجاز لودھی ایس ایچ او ناظم آباد اور زاہد حسین کو ایس ایچ او بہادر آباد تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :