محکمہ زراعت پنجاب نے آم کے باغبانوں کو آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کردی

جمعہ 17 جنوری 2014 14:49

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے آم کے باغبانوں کو آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان نے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آم کے باغبانوں نے اگر فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طور پر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے آم کے پودوں پر حملوں کی علامات ظاہر ہوئی ہیں لہٰذا باغبانوں کو چاہئے کہ وہ آموں کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا فوری جائزہ لیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر آم کے پودوں پر کسی بیماری کا حملہ ظاہر ہو تو فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشورے سے زہریلی زرعی ادویات کاسپرے یقینی بنایا جائے تاکہ آم کی پیداوار کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :