سینیٹ اجلاس ،اپوزیشن کا وزراء کی نا اہلی، ایوان کو سنجیدہ نہ لینے اور ضمنی سوالات کے درست جوابات نہ دینے پر شدید احتجاج ،علامتی واک آؤٹ
جمعہ 17 جنوری 2014 15:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے وزراء کی نا اہلی، ایوان کو سنجیدہ نہ لینے اور ضمنی سوالات کے درست جوابات نہ دینے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا ، ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیا جبکہ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ وفاقی وزراء کو ہدایت دے کہ ضمنی سوالات کے درست جواب دیں اور مکمل تیاری کر کے ایوان میں آئیں، اگر وزراء اسی طرح آتے رہے تو اجلاس میں شرکت کرنا مجبوری نہیں سمجھیں گے اور پھر ایوان سے باہر اجلاس کا انعقاد کرنے پر مجبور ہونگے۔
جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے وفاقی وزراء کی طرف سے غیر تسلی بخش جوابات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کے پاس تمام ضمنی سوالات کا جواب ہونا چاہئے جب ہم وزیر تھے تو ساری رات تیاری کرتے تھے، ہمیں یہاں وفاقی وزراء لیکچر دے رہے ہیں لیکچر سننے کیلئے نہیں آئے، گزشتہ روز بھی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اپنے وزراء کو ہدایت دیں کہ ایوان میں تیاری کے ساتھ ہیں ورنہ واک آؤٹ کرینگے جس پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن آج بھی وفاقی وزیر غیر تسلی بخش جوابات دے رہے ہیں ، اگر وزراء اسی طرح بغیر تیاری کے ایوان میں آتے رہے تو ہم اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے خود کو مجبور نہیں سمجھیں گے اور ماضی کی طرح اجلاس کا انعقاد باہر کرینگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.