Live Updates

طالبان سے مذاکرات کا میچ بھی فکس لگتا ہے، عمران خان

جمعہ 17 جنوری 2014 17:29

طالبان سے مذاکرات کا میچ بھی فکس لگتا ہے، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیں طالبان سے بات چیت ابھی تک کیوں نہیں کی گئی لگتا ہے مذاکرات کا میچ بھی فکس ہے۔ مذاکرات کی بجائے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا پاکستان کو جنگ میں لپیٹنے کے لیے ایک مہم چل رہی ہے ، پرویز خٹک 2 ماہ سے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کے پاس وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملنے کا وقت نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا اے پی سی میں حکومت کو مذاکرات کا اختیار دیا تھا، میں نے نواز شریف سے پوچھا تھا اگر مذاکرات کے دروان ڈرون حملہ ہو گیا تو کیا کریں گے تو انہوں نے کہا تھا اقوام متحدہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ اب تک مذاکرات کیوں نہیں ہوئے؟، وزیراعظم بتائیں کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے امریکا سے کیا بات کی ؟۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہمیں کہا جا رہا ہے طالبان سے مذاکرات کریں کے پی کے حکومت کے پاس طالبان سے مذاکرات کے لیے کیا ہے؟۔

طالبان نے بار بار کہا ڈرون رکوائیں ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ میں نواز شریف سے کہتا ہوں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں کیونکہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے صاف انتخابات کا ہونا ضروری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات