زراعت کو جدید اور سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی حکومت زمینداروں کی مشکلات اور بجلی بحران کے باعث زراعت کی تباہی سے متعلق بخوبی آگاہ ہے،بحران پر دادو، خضدار اور ڈی جی خان ،لورالائی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
جمعہ 17 جنوری 2014 20:59
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت کو جدید اور سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زمینداروں کی مشکلات ، مسائل اور بجلی بحران میں پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت زمینداروں کی مشکلات اور بجلی بحران کے باعث زراعت کی تباہی سے متعلق بخوبی آگاہ ہے اوربحران پر دادو۔
خضدار اور ڈی جی خان ۔لورالائی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں، انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں گذشتہ 6ماہ سے این ٹی ڈی سی کے ساتھ ماہوار بنیادوں پر دونوں لائنوں کی تکمیل اور کام کی رفتار سے متعلق اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں، اور اب این ٹی ڈی سی نے صوبائی حکومت کو اپریل تک ٹرانسمیشن لائنوں کی تکمیل کی تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی بلوچستان میں بجلی بحران کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے، انہوں نے دونوں ٹرانسمیشن لائنوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے زمیندار ایکشن کمیٹی کو کہا کہ وہ اپنی کمیٹی بنا کر اس ضمن میں رپورٹ پیش کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.