گولی چلانے والوں کو جواب گولی سے ہی دیا جائیگا ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ،آئین کو نہ ماننے والوں سے بات کر نے کا فائدہ نہیں ، نیٹو سپلائی بند کر نے کیلئے دھرنا دینا سیاسی جماعتوں کا کام نہیں ، امید ہے تحریک انصاف کی قیادت ذمہ داری کا مظاہرہ کریگی اور نیٹو سپلائی روٹ جلد بحال ہو جائیگا ،وفاقی وزیر کاانٹرویو
جمعہ 17 جنوری 2014 21:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ، نمٹنے کیلئے حکومت کی پالیسی بڑی واضح ہے ، گولی چلانے والوں کو جواب گولی سے ہی دیا جائیگا ، آئین کو نہ ماننے والوں سے بات کر نے کا فائدہ نہیں ہے ، نیٹو سپلائی بند کر نے کیلئے دھرنا دینا سیاسی جماعتوں کا کام نہیں ، امید ہے تحریک انصاف کی قیادت ذمہ داری کا مظاہرہ کریگی اور نیٹو سپلائی روٹ جلد بحال ہو جائیگا ۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی ترجیح مذاکرات ہیں تاہم جو ”گولی چلائے گا، اْس کو جواب گولی ہی سے دیا جائے یہ تو بالکل واضح ہے اس میں دوسری کونسی سوچ ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے تو اس سے ہم ضرور بات کریں گے اگر کوئی کہتا ہے کہ میں (آئین کو) مانتا ہی نہیں تو اس کے ساتھ بات کرنے کا فائدہ ہی نہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس میں بھی اْن کے بقول اسی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.