کراچی:نجی ٹی وی کی وین پرفائرنگ،3افراد جاں بحق

جمعہ 17 جنوری 2014 21:52

کراچی:نجی ٹی وی کی وین پرفائرنگ،3افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) کراچی میں بورڈ آفس کے قریب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی وین پرفائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے وین میں موجود 3افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور، گارڈ اور ٹیکنیشن تھے۔فائرنگ کے بعد بورڈ آفس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :